ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سورتکل میں نوجوان کو چاقو گھونپنے کے  معاملے میں 3 ملزمین ہوئے گرفتار

سورتکل میں نوجوان کو چاقو گھونپنے کے  معاملے میں 3 ملزمین ہوئے گرفتار

Thu, 28 Jan 2021 21:49:59    S.O. News Service

پتور،28؍جنوری (ایس او نیوز) بدھ کے دن دیر رات کو سورتکل میں ایک نوجوان کو چاقو گھونپ کر زخمی کرنے کی جو واردات پیش آئی تھی، اس سلسلے میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کے نام سرینواس(20 سال)، راجو(20 سال)، ابھیشیک (18سال) ہیں۔ یہ تمام ملزمین کاٹی پلا کے رہنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ موٹر بائک پر سوار ہوکر آنے والے تین لوگوں نے سورتکل کے گنیش پورا میں جابر نامی ایک نوجوان پر جان لیوا حملہ کیا تھا اور اس کے بعد موقع پر فرار ہوگئے تھے۔ جابر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

اس حملہ کی وجوہات کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ میں استعمال کیے گئے ہتھیار اور موٹر بائک ضبط کرلی ہے۔ ملزمین میں سے سرینواس پر تین کیس اور راجو پر دو کیس پہلے ہی درج ہیں۔


Share: